دنیا

بریکس ممالک کو پھر امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی

شیعہ نیوز: امریکی صدر ٹرمپ نے بریکس کے رکن ملکوں کو ایک سوپچاس فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لانے پر ا یک سوپچاس فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ایران کے خلاف اقدام، امریکہ کا خیرمقدم

ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈالر کو تباہ کرنے کوشش پر بریکس ممالک کو ایک سوپچاس فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے، لیکن اب ہم کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بریکس ممالک میں برازیل، روس، چین، ہندوستان، ایران، متحدہ عرب امارات سمیت دس ممالک شامل ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button