دنیا

امریکی صدارتی انتخابات، جوبائیڈن کی کنارہ کشی کے امکانات میں اضافہ

شیعہ نیوز: امریکی ذرائع ابلاغ میں صدر جوبائیڈن کی انتخابات سے کنارہ کشی کی خبریں بازگشت کررہی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں پیش آنے والے واقعات اور صدر جوبائیڈن کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات سے ان کی کنارہ کشی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

امریکی نیوز چینل سی این این نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے کمیلا ہیرس کے انتخابات میں شامل ہونے کے بارے میں ان سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی جنایات کے خاتمے میں امریکہ بڑی رکاوٹ ہے، علی باقری

ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ صدر جوبائیڈن انتخابی دوڑ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے ذہنی طور پر آمادہ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ای بی سی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما چیک شومر نے کہا ہے کہ پارٹی اور ملک کے مفاد میں یہی بہتر ہے کہ صدر جوبائیڈن انتخابی دوڑ سے الگ ہوجائیں۔

یاد رہے کہ صدر جوبائیڈن کی زبان اس وقت لکنت کا شکار ہوگئی تھی جب وہ اپنے مدمقابل ٹرمپ کے ساتھ انتخابی مباحثے میں شریک تھے۔ مباحثے کے دوران وہ اپنی بات کو واضح طور پر پیش کرنے میں ناکام رہے تھے۔

صدر جوبائیڈن کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب تک متعدد ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ مقابلے کے میدان سے باہر ہوجائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button