دنیا

امریکی صدر کی یوکرین کو ایئرڈیفنس سسٹم کی ترسیل جاری رکھنے کی یقین دہانی

شیعہ نیوز:وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر جوبائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ بیان کے مطابق بائیڈن نے زیلنسکی کو یقین دلایا ہے کہ امریکہ یوکرین کو جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم کی فراہم کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
بائیڈن اور زیلنسکی کے درمیان یہ گفتگو، روسی صدر ولادیمیر پوتین کے حکم سے، یوکرین کے خلاف شدید میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ہوئی ہے۔
وائٹ ہاوس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے کیف سمیت یوکرین کے مختلف شہروں پر روسی حملوں میں شدت کی مذمت کی ہے۔

امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے یوکرین پر روسی کارروائیوں کی مذمت ایک ایسے وقت جا رہی ہے جب بیشتر غیرجانبدار مبصرین کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کا اصل ذمہ دار امریکا اور نیٹو کے ممالک ہیں اور نیٹو کی اشتعال انگیزیوں کی ہی وجہ سے جنگ کی آگ کی بھڑکی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button