
امریکا: امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے مختلف ریاستوں میں پھیل گئے
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اڑھائی ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے پر 83 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سان فرانسسکو میں 150 اور شکاگو میں 17 مظاہرین گرفتار ہوئے
شیعہ نیوز: امیگریشن پالیسیوں کیخلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا سے مظاہروں کا سلسلہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا۔ امیگریشن حکام کے خلاف بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اڑھائی ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے پر 83 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملہ ہوا تو مشرق وسطیٰ میں موجود تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی وزیر دفاع
سان فرانسسکو میں 150 اور شکاگو میں 17 مظاہرین گرفتار ہوئے۔ گورنر ٹیکساس نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لاس اینجلس میں فوج کو شہریوں کو حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، 700 میرینز اور 4 ہزار نیشنل گارڈ لاس اینجلس میں تعینات ہیں۔