امریکی وزرائے خارجہ اور دفاع کی چین کو دھمکیاں
شیعہ نیوز:امریکی وزرائے خارجہ اور دفاع نے اپنے دورہ چاپان اور جنوبی کوریا سے قبل جاری کیے جانے والے مشترکہ بیان میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر چین کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر جنگ لوئید آسٹن، پیر سے جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ شروع کرنے والے ہیں۔ چین اور شمالی کوریا کی جانب سے درپیش خطرات کے مقابلے کو اس دورے کا اہم ترین مقصد قرار دیا جارہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ اور دفاع کے مشترکہ بیان میں چین کے خلاف واشنگٹن کے دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے امریکی حکمرانوں کی عادت کے مطابق بیجنگ کے خلاف الزام تراشیاں بھی کی ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اپنی حالیہ تقریر میں، چین کو اپنے ملک کا اہم ترین حریف قرار دیا تھا۔
چین کے صوبے سینکیانگ کے مسلمانوں کی صورتحال، ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں اور تبت کے بارے میں امریکہ کے موقف پر بیجنگ کی جانب سے کڑی نکتہ چینی کی جاتی رہی ہے۔