دنیا

امریکی وزیر خارجہ اور مصری صدر کی ملاقات، غزہ جنگ پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز: امریکی وزیر خارجہ بلنکن اور مصری صدر السیسی نے قاہرہ میں ملاقات کی اور غزہ جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

الجزیرہ نیوز نے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ میں ملاقات کے دوران غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے السیسی نے کہا کہ "ہم رفح شہر میں کسی بھی فوجی آپریشن کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتے ہیں اور مناسب مقدار میں امداد پہنچانے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں : شام پر اسرائیل کے غیر قانونی حملے فوری طور پر روکے جائيں، ایرانی سفیر

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے سنجیدہ اقدام کے ذریعے سیاسی عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ بلنکن اور السیسی نے کم از کم 6 ہفتوں کے لیے فوری جنگ بندی کے حصول اور قیدیوں کی رہائی کے بارے میں بات چیت کی۔

واضح رہے کہ آج قاہرہ، مصر، سعودی عرب، قطر، اردن کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور متحدہ عرب امارات کے مشیر برائے بین الاقوامی تعاون اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری کی میزبانی کرے گا۔ یہ عرب حکام بلنکن کے ساتھ غزہ سے متعلق مسائل پر بات چیت کریں گے۔

گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے مشرق وسطیٰ کے اپنے دوروں کے چھٹے راونڈ میں سعودی عرب پہنچے تھے اور وہ جمعے کو مقبوضہ فلسطین کا بھی دورہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button