دنیا

امریکی وزیر خارجہ کی نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو، غزہ کے حالات پر اظہار تشویش

شیعہ نیوز: امریکی وزیر خارجہ نے صہیونی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے غزہ کی جاری جنگ اور وہاں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

روبیو نے ترک شہر انطالیہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں انسانی بحران کو نظرانداز نہیں کر رہے، 2 مارچ کے بعد سے اب تک کوئی بھی انسانی امداد وہاں نہیں پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، عراقی وزیر اعظم

روبیو نے صہیونی حکومت کے مظالم کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار ایک بار پھر حماس کو قرار دیا۔

روبیو نے امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جانب سے غزہ میں امداد کی تقسیم کے منصوبے کی حمایت کی اور اس پر ہونے والی تنقیدوں کو غیر اہم قرار دیا۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر غزہ میں انسانی المیے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے اور امریکہ پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام بھی لگ رہا ہے، جہاں ایک طرف وہ انسانی ہمدردی کی بات کرتا ہے تو دوسری جانب اسرائیل کو مسلسل فوجی و سیاسی حمایت فراہم کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button