دنیا

غزہ میں جنگ بندی اور محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ، امریکی سینیٹر

شیعہ نیوز: امریکی سینٹ کے ڈیموکریٹ سینیٹر کریس ون ھولن نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور جنگ بندی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ریاست مریلینڈ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کریس ون ھولن نے بدھ کو اپنے سوشل میڈيا اکاؤنٹ پر لکھا کہ گذشتہ پچاس دنوں سے غزہ کے عام شہری مکمل محاصرے میں ہیں اور ان تک کسی طرح کی خوراک اور انساندوستانہ امداد نہيں پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محاصرے اور تکلیف دینے کا سلسلہ ختم کرو، قیدیوں کو رہا کرو اور جنگ بند کرو۔ اب سات اکتوبر نہيں ہونا چاہئے اور سیکورٹی، احترام، انسانی حقوق اور خودمختاری سب کے لئے ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں امداد رسانی کا راستہ کھول دیا جائے، یورپی ٹرائیکا

غزہ پٹی میں غذائی اشیاء اور دواؤں سمیت ہر طرح کی بنیادی چیزوں کی شدید قلت کے باعث انسانی صورت حال نہایت نازک ہے۔

عالمی ادارہ خوراک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں بیس لاکھ افراد ہیں جن کی اکثریت پناہ گزيں اور دربدر ہے اور وہ پوری طرح غذائی امداد پر منحصر ہيں۔

عالمی ادارہ خوراک نے کہا کہ غذائی مواد کی شدید قلت اور گذرگاہوں کی بندش کے پیش نظر غزہ پٹی میں خوراک کی سخت ضرورت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button