دنیا

امریکی سینئر مشیر شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے!

شیعہ نیوز:امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے سینئر مشیر کو شراب کے نشے میں گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے پولیس کی گاڑی کو حادثے کے بعد شراب کے نشے میں دھت ہوکر ڈرائیونگ کرنے والے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے سینئر اسسٹنٹ "ہیڈن ہینس” کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : راہ حق کا الہیٰ مسافر

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ہیڈن ہینس نشے کی حالت میں پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئے جس پر انہیں گرفتار کر کے تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

امریکی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ہینس نے آدھی رات کو ایک کھڑی گاڑی کو ٹکر ماری جس پر افسران نے انہیں گرفتار کر لیا۔

دوسری طرف امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا کہ وہ اپنے سینئر مشیر کو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جانتے ہیں اور وہ ایک قابل اعتماد شخص ہیں۔!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button