دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکا اسرائیل کو فوجی امداد دینے کے بارے میں سوچنے سے بھی خبردار رہے، روسی وزارت خارجہ

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی فوجی امداد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید غیر مستحکم کرسکتی ہے

شیعہ نیوز: ایران اور اسرائیل جنگ کے حوالے سے روس نے امریکا کو خبردار کر دیا۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی خبردار رہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی فوجی امداد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید غیر مستحکم کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کا روسی قیادت سے فلسطینی عوام پر مظالم اور ایرانی دفاع پر تبادلہ خیال

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے ہم ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button