مشرق وسطی

امریکہ ہمارے قومی معاملات میں مداخلت بند کرے، لبنانی رہنما

شیعہ نیوز: لبنان کی پارلیمنٹ ایک نمائندے نے ملک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت پر تنقید کی۔

رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ سے وابستہ جماعت کے پارلیمانی رکن علی فیاض نے کہا کہ امریکی اور بعض غیر ملکی قوتیں لبنان کے تمام داخلی معاملات میں مداخلت کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور بعض دیگر ممالک لبنان کے سیاسی فیصلوں سے لے کر بندرگاہوں کی حفاظت اور مالیاتی اصلاحات اور صیہونی رژیم کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے جیسے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا، عبدالقادر پٹیل

فیاض نے کہا کہ لبنان کو غیر ملکی قوتوں کی طرف سے ملک کے سیاسی، ثقافتی اور سماجی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے منصوبے اور دباو کا سامنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا اصل مسئلہ صیہونی رژیم کا لبنان کے پانچ مقامات سے انخلاء ہے۔ حالیہ جنگ میں اس رژیم کے زیر قبضہ ملک کے ایک ایک انچ علاقے کو آزاد کرایا جانا چاہیے۔

فیاض نے کہا کہ مالی معاملات کے بارے یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ حزب اللہ املاک کی حفاظت اور ملکی اداروں کی تعمیر نو اور اصلاحات کے لئے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button