
دنیا
امریکی محکمہ خارجہ کے 1400 ملازمین کی برطرفی
شیعہ نیوز: امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے تقریباً چودہ سو ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔
میڈيا ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ہزار ایک سو سات سول سروس اہلکاروں اور دو سو چھیالیس فارن سروس افسران کو خط بھیج کر آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے حکم پر انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی کمپنی GHF کے نام پر اسرائیل کی دراندازی، امداد کی آڑ میں جاسوسی بے نقاب
امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے اس عمل کو تنظیم نو منصوبے کا نام دیا گیا ہے۔ کئی ایسے دفاتر جو انسانی حقوق، جمہوریت اور پناہ گزینوں کے لئے کام کر رہے تھے، انہیں بند کیا جارہا ہے اور ان کے امور علاقائی بیوروز کو سونپے جارہے ہیں۔