دنیا

ایران سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکی وزارت خارجہ

شیعہ نیوز: امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے براہ راست مذاکرات پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے آمادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  : اردوگان کی منافقت، اسرائیل کے لئے ایندھن اور غذا جبکہ غزہ کے لئے صرف دعا، ترکی رکن پارلیمنٹ

ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان استنبول میں متوقع مذاکرات کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ جیسا کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں، مذاکرات سے ایرانی عوام کو فائدہ ہوگا۔ اب فیصلہ ایران کو کرنا ہے۔

بروس نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران کے لیے مذاکرات کا موقع باقی رکھا ہے، اور اگست کے آخر تک اسے جوہری معاہدے کی طرف واپسی پر سنجیدہ غور کرنا ہوگا۔ ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ عوام کے لیے امن اور خوشحالی کا راستہ منتخب کریں، اور ہم بھی اس راستے میں براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button