
امریکہ شام میں اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرتا، امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کا دعویٰ
شیعہ نیوز: امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام میں اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرتا۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ امریکی شام کے اندر اسرائیلی مداخلت اور اس کے حملوں کی حمایت نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں : لبنانی دروزی رہنما کی اسرائیل سے مدد لینے کی دوٹوک مخالفت
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا امریکہ نے اس حوالے سے اسرائیلی حکومت کو کوئی پیغام دیا ہے یا ناراضگی ظاہر کی ہے تو انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ امریکہ شام میں تشدد کے خاتمے کے لئے بقول ان کے کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ اب یہ بات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ چاہے فلسطین اور غزہ ہو یا خطے کے دیگر ممالک، ہر ملک کے خلاف صیہونی جارحیت اور جرائم میں امریکہ نہ صرف یہ کہ بھرپور حمایت اور مدد کرتا ہے بلکہ ضرورت پڑنے پر خود بھی براہ راست مشارکت سے پیچھے نہیں رہتا۔