دنیاہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر امریکہ کی حشدالشعبی کو دھمکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کل رات عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ہونے والے حملے پرسخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

مائیک پومپئو نے کہا کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ دومینیک راب سے اس سلسلے میں بات ہوئی ہے اور حملہ کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ کل رات عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع التاجی فوجی اڈے پر جہاں امریکہ کے دہشتگرد فوجی تعینات ہیں 10 راکٹ داغے گئے۔ جس سے دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

یاد رہے کہ 3 جنوری 2020 کو امریکی دہشت گردوں کے ہاتھوں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقیوں نے امریکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کیا اور عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button