دنیا

امریکہ، ایران کے خلاف پابندیوں کو دوبارہ مسلط  کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا: روس

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ ) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ جس نے خود ہی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی کی اور اب اسے ایران کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے اپنے اس مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی انخلا کی وجہ سے سلامتی کونسل میں بحران پیدا ہوا تاہم اس بحران سے کامیابی کے ساتھ نکل جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کی مدت بڑھانے کیلئے امریکی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں اور امریکہ کو منہ کی کھانی پڑی۔

گزشتہ جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو ایک مراسلہ دے کر ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button