شام میں دہشتگردی کارڈ کا استعمال، ترکی کے لئے 5 خطرات
ناقابل تردید شواہد اور متعدد عوامل اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ترک فریق نے اس عمل کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا ہے، چاہے وہ براہ راست حمایت کے ذریعے ہو یا اس کی تفصیلات اور اسٹریٹجک جہتوں کے بارے میں پیشگی معلومات کی فراہمی اور سہولت کاری کا معاملہ ہو
شیعہ نیوز: شام میں دہشت گردوں کے ذریعے رجیم چینج سے امریکہ، صہیونی غاصب ریاست اور ترکی اس جغرافیائی سیاسی تبدیلی سے فائدہ اٹھانے والوں میں سرفہرست ہیں، حالانکہ اسٹریٹجک نقطہ نظر ان سب کے مفادات علاقائی صورتحال کے مطابق مختلف ہوتے ہیں۔ ناقابل تردید شواہد اور متعدد عوامل اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ترک فریق نے اس عمل کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا ہے، چاہے وہ براہ راست حمایت کے ذریعے ہو یا اس کی تفصیلات اور اسٹریٹجک جہتوں کے بارے میں پیشگی معلومات کی فراہمی اور سہولت کاری کا معاملہ ہو۔ انقرہ کے پاس موجودہ منظر نامے میں اسٹریٹجک مفادات کا ایک مربوط نظام موجود ہے، جس کی قیادت حلب کو کنٹرول کرنے کے تاریخی عزائم کی وجہ سے ہے، جو ایک بہت بڑی جغرافیائی سیاسی اہمیت کا حامل شہر ہے، اور ترکی حزب اختلاف سے وابستہ مسلح دھڑوں کے ذریعے اس پر کنٹرول کو مضبوط کرکے اس تاریخی اثر و رسوخ کو حقیقت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب انقرہ کو شام کے موجودہ حالات میں تزویراتی برتری کا احساس ہو رہا ہے، بہت سے بنیادی تزویراتی پہلو ابھر کر سامنے آتے ہیں جن کا گہرائی سے تجزیہ کرنے اور ان کا محتاط مطالعہ کرنیکی ضرورت ہے:
1۔ موجودہ صورتحال سے انقرہ کو حاصل ہونے والے فوری تزویراتی فوائد کے باوجود، شام کی وضعیت محدود علاقائی فریم ورک کی حدود سے کہیں آگے بڑھ کر جامع تزویراتی اثرات کے ساتھ بین الاقوامی جہتوں میں اثرات مرتب کریگی اور اس نازک تناظر میں، ترکی اس عالمی منصوبے کا دانستہ یا غیر ارادی طور پر حصہ ثابت ہوا ہے، جس منصوبے کے مطابق عالمی استعمار امریکہ اور صیہونیوں کا مقصد بشار الاسد کی حکومت کو کمزور کرنا اور شام کو اسٹریٹجک افراتفری کے ایک نئے دور میں دھکیلنا تھا۔ اس راستے پر چلتے ہوئے انقرہ جان بوجھ کر یا نادانستہ طور پر اپنے تزویراتی کردار کو محض پراکسی ریاست یا امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کے لیے ایک انتظامی آلہ کار بنا رہا ہے اور ایک آزاد اور موثر علاقائی طاقت کی حیثیت سے اپنی پوزیشن سے الگ ہو رہا ہے۔
2۔ یہ اقدامات مزاحمتی محور اور صیہونی مغربی محور کے درمیان گرما گرم تصادم کے ایک اہم تاریخی لمحے کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں، جو شام سے شروع ہو کر لبنانی حزب اللہ سے گزرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کی گہرائی تک مزاحمت کے مربوط نظام کو اسٹریٹجک نقصان پہنچاتا ہے اور تاریخ اس موڑ پر ترکی کے کردار کو اردوغان کے سیاسی ریکارڈ میں ایک سیاہ نقطہ کے طور پر درج کرے گی، جس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تزویراتی اعتماد کی سطح میں ایک بنیادی دراڑ بھی پیدا ہو گی، جو طویل عرصے میں اس کے جغرافیائی سیاسی مفادات کے نظام پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اقتدار کی منتقلی کا عمل اقوام متحدہ کی ہم آہنگی سے انجام پائےگا، سربراہ شامی قومی اتحاد
اردوغان کو اپنے تاریخی تجربات سے حاصل ہونے والے اسباق کو یاد رکھنا چاہیے، چاہے وہ بغاوت کی دھمکیوں کا سامنا کرتے ہوئے ہو (جس سے ایران نے ایک مضبوط اصولی موقف اختیار کیا ہے، اور یہ نقطہ نظر جاری رہے گا)، یا شام کے معاملے میں ناکامی کو تسلیم کرنے اور ایرانی روسی محور کے ساتھ تزویراتی مفاہمت کو قبول کرنے میں، کیونکہ یہ جغرافیائی سیاسی منظرنامے مستقبل قریب میں دہرائے جا سکتے ہیں، اور مسلسل واقع ہونیوالی ان تباہ کن تبدیلیوں کے دوران ترکی کو علاقائی ہمسایہ طاقتوں کے اعتماد اور حمایت کے تزویراتی توازن کی اشد ضرورت ہوگی۔
3۔ ادلب سے دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت اور شمالی شام میں ان کا پھیلاؤ ایک خطرناک تبدیلی ہے جو لامحالہ ان کی آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کا باعث بنے گی، اور یہ "پابندیوں سے آزاد چھوٹا سا جن” اپنے ترکی جیسے حامیوں کے کنٹرول سے باہر ایک بھوت میں تبدیل ہوسکتا ہے، جو ان کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے، کیونکہ نظریاتی دہشت گرد ذہنیت صرف تشدد اور اسٹریٹجک عدم استحکام کی زبان جانتی ہے، اور آج شام میں جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ کل کو ترکی جیسے ہمسایوں تک پھیل سکتا ہے، کیونکہ یہ ذہنیت دہشت گردی، خودکش کارروائیوں اور افراتفری پھیلانے کے نقطہ نظر سے مملو ہے۔ ان دہشت گرد عناصر کی توسیع کو روکنے یا ان کے توسیع پسندانہ عزائم کو محدود کرنے کے لئے جغرافیائی تزویراتی ضمانتوں کی عدم موجودگی میں، یہ خطرہ انقرہ کے لئے غیر معمولی حساسیت کا حامل ہے، خاص طور پر شام کے ساتھ 910 کلومیٹر طویل سرحدی پٹی کی موجودگی کے ساتھ۔
4۔ سیاحت کا شعبہ اندرونی اور بیرونی طور پر اپنے مربوط نظام کے ساتھ ترکی کے معاشی ڈھانچے میں ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے، اور اگر دہشت گرد عناصر کا تزویراتی راستہ ہمسایہ علاقائی ممالک میں جغرافیائی سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے تخریبی منصوبوں کے نفاذ کی طرف منتقل ہوتا ہے، تو سب سے سنگین اسٹریٹجک نتائج لازمی طور پر ترک ریاست کو متاثر کریں گے، جو سیاحت کے بہاؤ اور متعلقہ آمدنی پر اپنے بنیادی اقتصادی ستونوں اور مالی ڈھانچے پر منحصر ہے۔ اگرچہ استحکام اور مکمل سیکورٹی کا مضبوط نظام خطے کے تمام ممالک کے لئے معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک شرط ہے، لیکن ترکی جیسے ممالک کے لئے یہ دوہری غیر معمولی حساسیت کا حامل ہے، کیونکہ اس کا براہ راست تعلق ان کی قومی اقتصادی سلامتی سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تکفیری دہشت گرد الجولانی کی معتدل شناخت پیش کرنے کی کوشش
5۔ شامی ریاست کے خطے میں کرد عنصر کے ساتھ تعلقات کے مضبوط تانے بانے ہیں، اور موجودہ جیو پولیٹیکل سناریو میں دمشق کے ساتھ ان کا براہ راست رابطے کا فریم ورک متقاضی ہوگا کہ شمالی شام کے ایک اہم شعبے کا انتظام کرد عناصر کو تفویض کیا جائے، اور یہ تزویراتی اقدام شامی ریاست کو دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے پر اپنی آپریشنل صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کریگا، اور اس سے کرد عنصر پر شام کے اسٹریٹجک اثر و رسوخ کو بھی تقویت ملتی ہے۔ دوسری جانب کرد گروپ اپنی اجتماعی یادداشت میں ترک ریاست کے ساتھ گہرے اور پیچیدہ مسائل کی ایک بھاری اور تلخ تاریخی وراثت رکھتے ہیں، جو ترک افواج کے ساتھ محاذ آرائی کے لیے ایک مضبوط اور آپریشنل محرک کے طور پر موجود ہے۔
مذکورہ بالا عوامل سامنے رکھیں تو یہ ایک نیا مربوط جغرافیائی سیاسی نظام تشکیل دیتے ہیں، جسے انقرہ میں فیصلہ سازوں کو تزویراتی مساواتوں اور مستقبل کے حساب کتاب میں سب سے زیادہ ترجیح دینی چاہیے، اور یہ علاقائی جغرافیائی سیاسی صورتحال میں ایک مربوط سیکورٹی نظام قائم کرنے کے لئے ازبس ضروری ہے۔