دنیا

امریکی بحری جہاز ٹرومین بحیرہ احمر چھوڑنے پر مجبور

شیعہ نیوز:یمنی فوج کے مسلسل اور تباہ کن حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجی بیڑا بحیرہ احمر ترک کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین جلد ہی مشرق وسطی سے روانہ ہوجائے گا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ٹرومین بحری جہاز خطہ چھوڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔ مذکورہ بحری بیڑے کے متبادل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ انصار اللہ کے اعلی رہنما نے کچھ دن پہلے دعوی کیا تھا کہ امریکی بحری جہاز ٹرومین یمنی افواج کے تباہ کن حملوں کی وجہ سے دفاعی پوزیشن اختیار کرچکا ہے۔

امریکی عہدیدار نے یہ بھی اعتراف کیا کہ یمنی افواج نے امریکی جاسوس ڈرون طیاروں کو تباہ کیا ہے۔ جس سے خطے میں تعیینات امریکی فوج پر دباؤ میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button