پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

غیر متنازعہ شخص کو وی سی بلتستان یونیورسٹی تعینات کیا جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے کہا ہے کہ جب سے نعیم خان بلتستان یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنا ہے، اسی وقت سے ہی گلگت بلتستان کے سماجی اقدار کو سبوتاژ کرنا شروع کر دیا ہے۔

وی سی بلتستان یونیورسٹی کے حوالے سے امام جمعہ مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجت‌ الاسلام والمسلمین محمد حسن جعفری اور مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی رضوی اور دیگر ائمہ جمعہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت اور اداروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے فوراً بلتستان سے نکالا جائے، کیونکہ اس یونیورسٹی میں ہر علاقے کے طلباء و طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔

صدر پاکستان علاقہ کی حساسیت کو ملحوظ نظر رکھ کر ایک غیر متنازعہ شخص کو وی سی بنا ئیں تاکہ علاقہ میں حالات کو خراب ہونے سے بچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button