دنیا

سابق فوجیوں کی اپیل، بائيڈن افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلائیں

شیعہ نیوز:امریکہ کے سابق فوجیوں کی تنظیموں جو بائيڈن کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ ہم ماضی میں فوجی رہ چکے ہیں اس لیے ہمیں فوجیوں کی صورتحال کا اچھی طرح سے علم ہے بنابریں آپ افغانستان میں ہمارے جو فوجی موجود ہیں انھیں براہ مہربانی واپس بلائيے۔ خط میں کہا گيا ہے کہ یہ کام جتنا جلدی ہو سکے، بہتر ہے۔ سابق امریکی فوجیوں کے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی میں تاخیر سے ان کے لیے زیادہ خطرے پیدا ہوں گے جس سے زیادہ خون خرابے کا اندیشہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے جو بائيڈن نے اعلان کیا تھا کہ پہلی مئي تک افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلانا ممکن نہیں ہے لیکن اپنے فوجیوں کو اگلے سال تک افغانستان میں رکھنے میں واشنگٹن کو کوئي دلچسپی نہیں ہے۔ طالبان کے ساتھ ہوئے معاہدے میں امریکہ نے کہا ہے کہ وہ مئي دو ہزار اکیس تک افغانستان سے اپنے تمام فوجیوں کو نکال لے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button