پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وہاڑی، گھر میں مجلس عزاء کرانے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کردی

شیعہ نیوز:جنوبی پنجاب میں میاں چنوں کے بعد ضلع وہاڑی میں مجلس عزا کرانے پر ایک اور ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔ تفصیل کے مطابق وہاڑی کے علاقے تھانہ دانیوال میں عزادار کرم حسین اپنے گھر چار دیواری کے اندر مجلس عزاء برپا کی جس پر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا، پولیس کے مطابق مسمی کرم حسین نے اپنے گھر میں برپا ہونے والے مجلس کی اجازت نہ لی ہے۔ دوسری جانب ”اسلام ٹائمز” سے گفتگو کرتے ہوئے کرم حسین کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون پاکستان اس ملک میں ہر شہری کو اپنی مذہبی عبادت کا حق دیتا ہے میں نے اپنے گھر میں مجلس عزا کا اہتمام کیا ہے اس کے لیے مجھے کسی سے اجازت کی ضرورت نہ ہے، پولیس کے ایسے اقدامات ہمیں عزاداری سے نہیں روک سکتے۔ دوسری جانب پولیس کے اس اقدام کی مذمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button