Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the health-check domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/vhosts/shianews.com.pk/final/wp-includes/functions.php on line 6121
ولادیمیر پوتین متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے
دنیا

روسی صدر ولادیمیر پوتین متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے

شیعہ نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتین متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیرپوتین جیسے ہی ابوظہبی پہنچے تو متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کی "الفرسان” ایکروبیٹک ٹیم کے جیٹ طیاروں نے ابوظہبی کے آسمان کو روسی پرچم کے رنگوں سے رنگ دیا۔

اطلاعات کے مطابق ابو ظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد بن سلطان آل نہیان نے روسی صدر کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

اس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتین نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے "قصر وطن” محل میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : انٹونیو گوتریش کا سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط، غزہ کی صورت حال پر تشویش

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد آل نہیان سے ملاقات میں روسی صدر نے کہا کہ روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کو عرب دنیا میں روس کا ایک اہم تجارتی شریک قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد آل نہیان 2024 کے موسم خزاں میں "کازان” میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ولادیمیر پوتین نے کہا کہ آپ اور میں مسلسل رابطے میں ہیں اور ہمارے ساتھی مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ کام کر رہے ہیں نیز درحقیقت متحدہ عرب امارات عرب دنیا میں روس کا اہم تجارتی شریک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button