
شہداء اور اولیاءکی سرزمین وادی حسینؑ قبرستان کراچی پر قبضے کی کوشش کا آغاز، شیعیان حیدرکرارؑ میں اشتعال
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے منظم اور پہلے ڈیجیٹل قبرستان وادی حسینؑ سپر ہائی وے کراچی جس میں ہزاروں شہداء، اولیاء، بزرگان، علماء وذاکرین ، شعراء، نوحہ خواں، منقبت خواں اور عام مرحومین مدفون ہیں پر ایک طاقت ور لینڈ مافیا نے قبضے کا آغاز کردیا ہے ۔
شیعہ نیوز : شہداء اور اولیاء کی سرزمین وادی حسینؑ قبرستان کراچی پر قبضے کی کوشش کا آغاز،طاقت ورلینڈ مافیا مقدس قبرستان پرقبضے کیلئے سرگرم، زمین پر قبضے کیلئے قبرستان کی بانڈری وال گراکر نئی دیواریں کھڑی کرنا شروع کردیں۔ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل شیعیان حیدرکرارؑ میں اشتعال پھیلنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے منظم اور پہلے ڈیجیٹل قبرستان وادی حسینؑ سپر ہائی وے کراچی جس میں ہزاروں شہداء، اولیاء، بزرگان، علماء وذاکرین ، شعراء، نوحہ خواں، منقبت خواں اور عام مرحومین مدفون ہیں پر ایک طاقت ور لینڈ مافیا نے قبضے کا آغاز کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز تیزی سے پھیل رہی ہیں جن کے مطابق وادی حسین ؑ قبرستان کے بانڈری وال کو گرا کر ہیوی مشنری قبرستان کی حدود میں داخل ہوگئی ہے جن کے ساتھ مزدوروں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے ۔
ویڈیوز میں واضح نظر آرہا ہے کہ قبرستان کی بائیںجانب سے دیوار گرا کر ہیوی مشنری کو اندر داخل کیا گیا ہے اور زمین کھود کر نئی دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں اور قبرستان کی اراضی کو برابر میں قائم ایک نئے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں شامل کیا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: تکفیریت ، نسلی تعصب اور فرقہ واریت کے مقابل آہنی دیوار شہید خرم ذکیؒ کو بچھڑے 8 برس بیت گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر قبرستان پر قبضے میں عسکری 6 کی انتظامیہ ملوث ہے جن کا ایک تازہ پروجیکٹ قبرستان کے بلکل برابر میں کچھ عرصہ قبل ہی آغاز ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی ہے اور شہر بھر سے ہزاروں شہداء اور مرحومین کے وارثین اپنے پیارے عزیزوں کی آخری آرام گاہوں کے تحفظ اور اس مقدس قبرستان کے سلامتی کیلئے تیزی سے جوک در جوک وادی حسینؑ پہنچنا شروع ہوچکے ہیں جن کا عزم ہے کہ ہم کسی صورت اپنے عزیزوں کی قبروں کی بے حرمتی اور اس مقدس مقام پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے ۔