دنیا

وادی عقبہ کو اسرائیل میں ضم کرنا، امن عمل کو نقصان پہنچائے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کی وادی عقبہ کو اسرائیل میں ضم کرنے کے انتخابی وعدے پر خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات سے خطے میں امن کے امکانات کو نقصان پہنچتا ہے۔

یورپی یونین کے ایک ترجمان نے عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ’’اسرائیل کی جانب سے صیہونی بستیوں کی تعمیر و توسیع بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ایسے اقدامات دو ریاستی حل اور دیر پا امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔‘‘

اسرائیلی وزیر اعظم نے منگل کے روز ایک متنازعہ بیان میں کہا کہ ’’اگر اسرائیلی شہری مجھے مینڈیٹ دیتے ہیں تو میں وادی عقبہ اور شمالی بحیرہ مردار کے علاقے کو اسرائیل میں ضم کر لوں گا۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button