مشرق وسطی

وادی اردن میں صیہونی فوج کی مشقیں، فلسطینی گھروں سے بےدخل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز وادی اردن کی المالح وادی میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں جن میں اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگی مشقوں کی آڑ میں المالح میں فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کردیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج نے خلعہ اجمیع، خلہ البد، خربہ الشق، خربہ سمرہ اور دیگر مقامات پرمشقیں شروع کی گئیں۔

انسانی حقوق کے کارکن عارف دراغمہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی مشقیں کئی روز سے جاری ہیں اور مشقوں کے دوران ٹینکوں اور دیگر بھاری جنگی آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف صیہونی پولیس نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد سے فن لینڈ کے چارانسانی حقوق کارکن اور ایک رکن پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حراست میں لیے گئے فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کارکنوں میں ایک رکن پارلیمنٹ ’’آنا کوناٹالا‘‘ بھی شامل ہیں۔ وہ غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران کو قریب سے دیکھنے اور محصورین غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آنا چاہتے تھے۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد ’’غیرقانونی‘‘ طورپر سرحدی باڑ عبور کرکے غزہ داخل ہونا چاہتے تھے۔

ادھر غزہ میں حق واپسی کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں غیرملکی انسانی حقوق کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے پانچ امدادی کارکن غزہ میں محصورین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آنا چاہتے تھے جنہیں قابض صیہونی فوج نے حراست میں لے کر ایک نئے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button