وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ، جے ایس او کے رہنما، اہلیہ اور بیٹی سمیت شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پتوکی میں شیر گڑھ روڈ پر کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشت گردوں نے درندگی کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے کار پر فائرنگ کرکے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق رہنما سید صفدر کرمانی کو اہلیہ اور آٹھ سالہ بیٹی سمیت شہید کردیا، ایک سالہ معصوم بچی زندہ بچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جے ایس اوپتوکی کے سابق صدر سید صفدر عباس کرمانی اپنی فیملی کے ہمراہ شیرگڑھ سے براستہ حبیب آبادلاہورآرہے تھے کہ شیر گڑھ روڈ پرکالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے وہابی دہشت گردوں نے ان کی کار کو روک کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صفدر عباس ان کی اہلیہ اور ایک آٹھ سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک سالہ معصوم بچی اس افسوس ناک واقعہ میں محفوظ رہی ۔
ڈی ایس پی پتوکی کے مطابق کرائم سین ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے قبل کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے ۔ شہداءکے جسدہائے خاکی مقامی اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں ۔