مشرق وسطی
خوف ناک سرپرائز کا انتظار کریں، یمنی رہنما کا عبرانی ٹویٹ
شیعہ نیوز:یمن کی انصار اللہ کے ایک سینئر رکن نے صیہونیوں کو خوف ناک سرپرائز سے متنبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے سینئر رہنما حزام الاسد نے صیہونی حکومت کو خوف ناک سرپرائز سے خبردار کیا۔
حزام الاسد عبرانی زبان میں لکھا کہ خوف ناک سرپرائز کے منتظر رہو۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کی مناسبت سے رہبر معظم خطاب کریں گے
اس سے قبل انھوں نے عربی زبان میں ایک ٹویٹ میں یہ اعلان کیا تھا کہ یمنی مسلح افواج کے صیہونی رجیم کے اہداف پر حملے غزہ کے خلاف قابض رجیم کی جارحیت کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔
گذشتہ رات یمن کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کے نتیجے میں بن گورین ہوائی اڈے کی پروازیں معطل ہو گئیں جب کہ اس دوران صیہونیوں میں بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ٹریفک حادثہ بھی پیش آیا۔