اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سید حسن نصر اللہ کے خطاب کا انتظار

ترتیب و تنظیم: علی واحدی

شیعہ نیوز: المیادین نیٹ ورک نے صیہونی نیٹ ورکس کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ  سید حسن نصر اللہ کی تقریر سے پہلے گویا پورے مشرق وسطیٰ نے سانس روک رکھی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کی تقریر کے بارے میں صیہونی میڈیا کا خوف اس گروہ کی طرف سے 8 اکتوبر سے شروع ہوا ہے۔ یہ خوف طوفان الاقصیٰ کی لڑائی میں صیہونی حکومت کے ہلاک اور زخمی ہونے کے اعداد و شمار شائع کرنے کے چند گھنٹے بعد ظاہر ہوا ہے۔ اس بیان کے مطابق لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں 120 اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔ حزب اللہ کی ان کارروائیوں میں 9 ٹینک تباہ اور ایک ڈرون بھی مار گرایا گیا۔

لبنان کی حزب اللہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے 8 اکتوبر سے اب تک 105 فوجی آپریشن کیے ہیں اور اس عرصے کے دوران اس نے جاسوسی اور مواصلاتی نظام، جیمنگ سسٹم اور صیہونی حکومت کے 33 ریڈاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ سید حسن نصراللہ کی تقریر کے تجزیئے میں علاقائی اخبار راے الیوم نے بھی لکھا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے گذشتہ ہفتے فلسطینی مزاحمت کاروں سے کہا کہ وہ اس لمحے پر سنجیدگی سے توجہ دیں، جب وہ عربوں کے لیے میڈیا میں بیان دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ دنیا ایک فیصلہ کن لمحہ کی منتظر ہے۔

حماس اور اسلامی جہاد کے ان سوالوں کے جواب میں کہ حزب اللہ کب اس جنگ میں شامل ہوگی؟ سید حسن نصراللہ نے فلسطینی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ کوئی بھی بیان دینے سے پہلے ہمارے باقاعدہ موقف کا انتظار کریں۔حماس کے رہنماء اس اشارے کا مطلب اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ حزب اللہ کے پاس ایک مخصوص منصوبہ اور لایحہ عمل ہے، لیکن وہ اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کرتے، خاص طور پر سید حسن نصر اللہ نے گذشتہ ہفتے "زیاد النخلہ اور صالح العروری” کے ساتھ اپنی ملاقات میں اعلان کیا تھا: "ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ جنگ ​​کے مرکز میں لڑ رہے ہیں اور ہم ہر حال میں  آپ کے ساتھ ہیں۔”

رائے الیوم نے لکھا: حزب اللہ کے حلقوں نے حماس کے رہنماؤں کو یقین دلایا ہے کہ حزب اللہ جنگ کے قلب میں ہے اور فلسطینی مزاحمت کو کبھی ترک نہیں کرے گی اور آپریشن کے دائرہ کار میں تاخیر سے داخل ہونے سے قطع نظر ہم نے طے کیا ہے کہ حماس کو شکست نہ ہونے دیں گے۔ المیادین نے آخر میں بیان کیا ہے کہ سید حسن نصراللہ کیا کہیں گے؟ کیوں جمعہ کا انتخاب کیا گیا؟ جمعہ کو کیا ہوگا اور کیا ہونا چاہیئے؟ سید حسن نصراللہ کے خطاب کا شدت سے انتظار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button