
کراچی میں آیت اللہ خامنہ ای سے اظہارِ یکجہتی کیلئے وال چاکنگ، عوامی سطح پر اظہارِ یکجہتی
وال چاکنگ کا یہ سلسلہ ناظم آباد، گلشنِ اقبال، فیڈرل بی ایریا، ملیر سمیت مختلف علاقوں میں دیکھا گیا، جہاں شہریوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اپنے جذبات کو تحریری شکل دی۔ عوامی سطح پر اس اقدام کو ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف عالمِ اسلام کی قیادت سے وابستگی اور صیہونی و امریکی جارحیت کے خلاف نفرت کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے
شیعہ نیوز: کراچی کے مختلف علاقوں میں رہبرِ انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔ شہر کی متعدد مرکزی شاہراہوں اور علاقوں کی دیواروں پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر کے ساتھ ساتھ Pakistan Stands with Ali Khamenei کی چاکنگ کی گئی جو عوامی سطح پر ایران سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید ردِعمل کا مظہر ہیں۔ وال چاکنگ کا یہ سلسلہ ناظم آباد، گلشنِ اقبال، فیڈرل بی ایریا، ملیر سمیت مختلف علاقوں میں دیکھا گیا، جہاں شہریوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اپنے جذبات کو تحریری شکل دی۔ عوامی سطح پر اس اقدام کو ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف عالمِ اسلام کی قیادت سے وابستگی اور صیہونی و امریکی جارحیت کے خلاف نفرت کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اب تک کیا کھویا اور کیا پایا؟
شہریوں کا کہنا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای امت مسلمہ کے ایک جری، باوقار اور استقامت پسند قائد ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ظالموں کے خلاف آواز بلند کی۔ شہریوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای صرف ایران ہی نہیں بلکہ پورے عالمِ اسلام کے مظلومین کی آواز ہیں، اُن کی قیادت میں ہم سامراجی قوتوں کے خلاف ڈٹے رہیں گے۔ مختلف حلقوں کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی، فلسطینی عوام کی نسل کشی اور اب ایران پر جارحیت، ان تمام اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف مؤثر کارروائی کرے اور اقوامِ متحدہ اس کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے۔