دنیا

چین کے ساتھ رابطے برقرار رہنے کے خواہاں ہیں: امریکی وزیر جنگ

شیعہ نیوز: امریکی وزیر جنگ لائڈ آسٹن نے ایک انٹرویو کے دوران دعوی کیا ہے کہ چین، امریکہ کے ساتھ مواصلاتی راستے بند کرنے کا خواہاں ہے لیکن واشنگٹن رابطے کے اس طریقہ کار کو بحال کرنے کی ترغیب دلاتا رہے گا۔
یاد رہے کہ امریکی فوج کی جانب سے چینی بیلون کو مار گرائے جانے کے بعد، بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کا مستقبل اور بھی تاریک دکھائی دے رہا ہے۔
گذشتہ ہفتے، پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے امریکہ اور چین کے درمیان مواصلاتی رابطہ برقرار رہنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور اسے دونوں ممالک کی ذمہ داری قرار دیا تھا۔
اس سے قبل امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے بھی ایک ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ انڈونیشیا میں امریکی اور چینی صدور کی ملاقات کے پیش نظر، واشنگٹن، بیجنگ کے ساتھ رابطوں کے عدم انقطاع اور مذاکرات کے تسلسل پر زور دیتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button