دنیا

صیہونی حکومت کو اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل کا انتباہ

شیعہ نیوز: لبنان کی جنوبی سرحد پر اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل کے ترجمان نے ان فورسز پر صیہونی حکومت کے جان بوجھ کر مسلسل جارحانہ حملوں کے جواب میں، صیہونی حکومت کو فوجی جواب دینے سے خبردار کیا ہے۔

لبنان کی جنوبی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کے ترجمان اینڈیریا ٹینیٹی نے خبردار کیا ہے کہ ان فورسز پر صیہونی حکومت کے براہ راست اور جان بوجھ کر حملوں کی صورت میں یونیفل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور دفاع کا یہ حق فیلڈ کمانڈروں کو دیا گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ناکہ بندی نے شمالی غزہ کو انسانی امداد سے محروم کردیا، فلپ لازارینی

اینڈریا ٹینیٹی نے حال ہی میں کہا ہے کہ یونیفیل فورسیز کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملے اسرائیلی حکام کے، ان دعووں کے برخلاف ہیں کہ جو کہتے ہیں کہ یہ غیر ارادی تھے۔ یہ حملے مکمل طور پر جان بوجھ کر ہیں اور یہ سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کے برخلاف ہیں۔اسی دوران مغربی ایشیا میں اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار "تھر وینس لینڈ” نے غزہ کی ابترصورت حال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

بیت لاہیا پر اسرائیلی فضائی حملوں میں درجنوں شہری مارے گئے ہیں۔ تھر وینس لینڈ نے غزہ اور لبنان میں شہریوں پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد بلا رکاوٹ پہنچائے جانے کا مطالبہ کیا اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے ترجمان جیمز ایلڈر نے بھی غزہ میں بچوں کی انتہائی تباہ کن صورت حال کے بارے میں کہا کہ غزہ ہزاروں معصوم بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہوچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button