
واشنگٹن – تل ابیب کا تعاون غزہ جنگ میں امریکہ کی شمولیت کو ثابت کرتا ہے، حماس
شیعہ نیوز: غزہ پٹی کے خلاف فوجی جارحیت کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے صیہونی حکومت اور امریکہ کے درمیان سابقہ ہم آہنگی کا حوالہ دیتے ہوئے تحریک حماس کے ترجمان نے تاکید کی کہ اس سے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم میں امریکہ کی شرکت ثابت ہوتی ہے۔
تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے منگل کے روز بتایا کہ مجرم قابض حکومت نے، امریکہ سے پیشگی تعاون کے ساتھ، نسل کشی دوبارہ شروع کردی ہے اور ہماری قوم کے خلاف درجنوں قتل عام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو جھوٹ بول رہا ہے, اس نےحماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عمل نہیں کیا، ہارٹز
غزہ پٹی کے خلاف فوجی جارحیت کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے صیہونی حکومت اور امریکہ کے درمیان سابقہ ہم آہنگی کا حوالہ دیتے ہوئے تحریک حماس کے ترجمان نے تاکید کی کہ اس سے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم میں امریکہ کی شرکت ثابت ہوتی ہے۔
تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ پٹی کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور اپنے اندرونی بحران کو بیرونی دنیا تک پہنچانے اور مذاکرات کی نئی شرائط عائد کرنے کے لیے خطے کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔