وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اربعین حسینؑی کے انعقاد پر اعلیٰ سطحی اجلاس
شیعہ نیوز: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں چہلم امام حسین ع کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات و مذہبی امور سید ناصر حُسین شاہ، صوبائی وزیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، ڈی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ سمیت اہم اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
ملت جعفریہ کی نمائندہ شخصیات و علمائے کرام اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ہوئیں۔جن میں سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ رضی جعفر نقوی،علامہ فرقان حیدرعابدی، علامہ باقرحسین زیدی، شبر رضا، شمس الحسن شمسی،عباس بادامی سمیت مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سید علی حسین نقوی اور ڈویژنل سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم میر تقی ظفر نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس میں شریک تمام حکام کو اربعین امام حسین ؑ کے موقع پرمرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی سمیت سکیورٹی کے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ۔