اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بلوچستان لہولہو، وزیر اعظم عمران خان کا شیعہ ہزارہ  کان کنوں کے قتل کی مذمت

وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ میں حملہ بزدلانہ اور غیرانسانی عمل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کی ایف سی کو قاتلوں کی گرفتاری کےلیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور انہیں اس موقع پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔

واضح رہے کہ آج صبح سعودی و بھارتی نواز دہشتگردوں نے 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کو اغوا کر کے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button