
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
بلیک میلنگ کے الفاظ پر ہر دل رنجیدہ ہے،وزیر اعظم کے بیان سے شہداء کی دل آزاری ہوئی ہے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ چھ روز تک جنازے اٹھا کر بیٹھیں، تب جا کر کوئی سنتا ہے، وزیر اعظم کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کوئٹہ پہنچ گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہ اس ملک میں جب تک مظلوم آواز بلند نہ کریں کوئی سنتا ہی نہیں، چھ روز تک جنازے اٹھا کر بیٹھیں، تب جا کر کوئی سنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے مظلوموں کے درد کو سمجھا۔ پاکستان کے عوام سیاسی مذہبی شخصیات کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلیک میلنگ کے الفاظ پر ہر دل رنجیدہ ہے۔ وزیر اعظم کے بیان سے شہداء کی دل آزاری ہوئی ہے، انہیں اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔ ورثاء فیصلہ کریں گے، کس کو کہاں دفن کرنا ہے۔ لواحقین کے مرضی کے بغیر کسی کو دفن نہیں کیا جاسکتا ہے۔