اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیر داخلہ اور شہداء کے لواحقین کے مذاکرات ناکام، وزیراعظم  کے کوئٹہ آنے تک دھرنا جاری رہے گا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور شہداء کے لواحقین کے درمیان مذاکرات ناکام، وزیر اعظم عمران خان کے کوئٹہ آنے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان۔

دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے11 شیعہ ہزارہ مزدوروں کی شہادت کے خلاف شہداء کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا کوئٹہ مغربی بائی پاس پر دو روز سے جاری ہے۔

آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ آکر شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے مذاکرات کا آغاز کیا تاہم شہداء کے لواحقین اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کےدرمیان مذاکرات ناکام رہے جس کے بعد شہداء کے لواحقین نے وزیر اعظم عمران خان کے کوئٹہ آنے تک دھرنا جاری رکھے کا اعلان کردیا ہے اور شیخ رشید واپس لوٹ گئے ہیں۔

یاد ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا ہے کہ دھرنا مظاہرین کے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاج و دھرنوں کا آغاز کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز داعشی دہشتگردوں نے مچھ کے علاقے میں 11 شیعہ ہزارہ کان کنو ں کو اغوا کرکے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button