
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 دہشت گرد ہلاک
صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ایک ٹھکانے میں دہشتگردوں کی موجودگی پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران علیم خان خوشالی گروپ کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔
بیان کے مطابق یہ دہشت گرد ٹارگنٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث تھے۔