مشرق وسطی

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملکی مفادات کی خاطر، ذاتی مفادات سے چشم پوشی کرلیں۔ عمار حکیم

شیعہ نیوز:عراق کی حمکت پارٹی کے سربراہ عمار حکیم نے صدر برھم صالح کے ساتھ ملاقات کے دوران مطالبہ کیا کہ ملک میں سیاسی تعطل کو روکنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

عمار حکیم نے کہا کہ انتخابات، ملک میں پائی جانے والی سیاسی کیشدگی اور تناؤ کو دور کرنے کا مناسب راستہ ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملکی مفادات کی خاطر، ذاتی مفادات سے چشم پوشی کرلیں۔ حکمت پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ وہ ماضی میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کرتے رہے اور آئندہ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ عراق میں دس اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی نتائج کے حتمی اعلان کے بعد بعض نامزد امیدواروں نے اعتراض اور انتخابی نتائج کو شفاف بنانے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button