کشمیر ہم شرمندہ ہیں کے عنوان سے آل پارٹیز یوتھ کانفرنس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکریٹریٹ لاہور میں کشمیر ہم شرمندہ ہیں کے عنوان سے آل پارٹیز یوتھ اینڈ طلباء کانفرنس منعقد ہوئی۔ مہناج یوتھ لیگ کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی کانفرنس میں پاکستان کی 30 سے زاہد یوتھ اور طلباء تنظیمات نے شرکت کی، جس میں یوتھ تنظیمات میں سے آزادکشمیر کی ریاستی جماعت مسلم کانفرنس، مسلم لیگ (ق) یوتھ، جماعت اسلامی یوتھ، جمعیت یوتھ، پنجاب یوتھ، پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن، انصاف یوتھ، آل پاکستان جنت یوتھ، اہلدیث یوتھ فورس پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ، انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن، جعفریہ سٹوڈنٹ، اسلامی جمعیت طلبہ، اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ، پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن اور دیگر طلباء اور یوتھ تنظیمات کے مرکزی نمائنگان نے شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور 200 سے زاہد دن سے لگے کرفیو پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر میڈیا سے بلیک آؤٹ کر دیا گیا اور میڈیا پر کشمیر ایشو پر کوئ بات نہیں ہو رہی ایسے وقت میں منہاج یوتھ لیگ کی یہ آل پارٹیز یوتھ کانفرنس مسئلہ کشمیر پر بلانا قابل تحسین قدم ہے۔ کانفرنس کی صدارت مرکزی صدر یوتھ آلائنس مظہر محمود علوی، میزبانی کے فرائض محسن مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ اور چوہدری علی رضا نت کنوینئیر یوتھ آلائنس، محسن شہزاد مغل سیکرٹری سوشل میڈیا منہاج یوتھ لیگ نے کی۔ کانفرنس میں طے پایا کہ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی تمام یوتھ اور طلباء تنظیمات کا آزادی کشمیر مارچ تحریک آزادی کشیر کے بیس کیمپ مظفرآباد آزادکشمیر میں ہو گا اس سلسلے میں تمام جماعتوں پر مشتمل انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی گئ۔