
ہر قسم کی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں، جنرل باقری
شیعہ نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے ہرمزگان میں مسلح افواج کی جنگی اور آپریشنل تیاری کے معائنے کے موقع پر کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج ہر صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر، جنرل محمد باقری نے اتوار کو ایرانی فوج کی بحریہ کے زون ون کے معائنے کے موقع پر بحریہ کی اسٹریٹیجک فورس کے کمانڈروں کے درمیان گفتگو بتایا کہ ان کے خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کے اس دورے کا مقصد، ایران کی مسلح افواج بالخصوص، بحریہ کی اسٹریٹیجک فورس اور سپاہ نیوی کی تیاری نیزملک کے قومی ذخائر اور آبی سرحدوں کے دفاع کے لئے آپریشنل آمادگی کا جائزہ لینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی تک اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں، محمد الہندی
جنرل باقری نے بتایا کہ ان کے اس دورے میں، مختلف قسم کے آپریشنوں کے لئے آمادگی کی زمینی صورت حال کا مختلف طریقوں اور زاویوں سے جائزہ لیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر قسم کی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، صوبہ ہرمزگان میں مسلح افواج کی آمادگی کی سطح اور آپریشنل کیفیت کا جائزہ لینے کے لئے، بری فوج کے کمانڈر جنرل سید عبدالرحیم موسوی اور بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی کے ہمراہ بندر عباس پہنچے ہیں۔