پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہم مطمئن نہیں ہیں کہ سانحہ پشاورکے قاتل مارے گئے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہمیں انصاف چاہیئے، قاتلوں اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، اگر قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا اور دہشتگردوں کو سزائیں نہیں دی جائیں گی تو ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ شہید عارف حسین الحسینی میں دیگر جماعتوں کے علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مولانا جمیل حسن، مولانا عابد شاکری، زاہد علی آخونزادہ سمیت دیگر علمائے کرام اور عمائدین موجود تھے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ چند افراد کو شدت پسند بنا کر مارنے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم مطمئن نہیں ہیں کہ ہمارے قاتل مارے گئے، زخمیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے بہت زیادہ شکایات موصول ہو رہی ہیں، ان کو لاوارث نہ سمجھا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سانحہ پشاور کی تعزیت، ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی ایم ڈبلیو ایم کے دفتر آمد

اُنہوں نے مزید کہا کہ سانحہ امامیہ مسجد کے شہداء اور زخمیوں کے حوالے سے کوئی امدادی پیکج سننے میں آرہا ہے، اس کو ہم اپنی توہین سمجھتے ہیں، ہم باوقار قوم ہیں، ہمیں طفل تسلیوں سے مطمئن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت اتنے بڑے سانحے پر نااہلی دکھا رہی ہے، ہم محب وطن اور پُرامن لوگ ہیں، اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اس سانحے پر پورے ملک سے جو ردعمل آیا، تمام مذاہب اور مسالک کے علمائے کرام اور عوام کی طرف سے اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں، اس اتحاد کے ذریعے ہی دہشتگردی کو شکست دیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button