تیل کے بغیر ملک کو چلانا ہمارے لئے قابل فخر ہے
شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تیل کے بغیر ملک کو چلانا ہماری حکومت کے لئۓ فخر کا باعث ہے۔
صدر حسن روحانی نے بندر عباس میں بعض صنعتی اور معدنی پراجیکٹوں کا آن لائن افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بندر عباس میں زیر تعمیر تمام پراجیکٹوں کے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توقع کی جاتی ہے۔ ملک پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔ ان پرابیکٹوں کی تکمیل سے روزگار فراہم کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ صوبہ ہرمزگان میں اقتصادی ترقی کا رشد و نمو ملک کے لئے بہت ہی اہم ہے۔
صدر روحانی نے امریکہ کی ایران کے خلاف امریکہ کی غلطیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ماضی کی غلطیوں کی تلافی کرنی چاہیے اور عالمی معاہدوں اور قوانین کا احترام کرنا اور ان کے سامنے تسلیم ہونا عیب نہیں ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ ہم نے امریکہ کی زیادہ سے زیادہ پابندیوں کا مقابلہ کیا اور ایران امریکہ کی پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کی سمت رواں دواں ہے۔