ہم وہ ہیں جو ہمت نہیں ہارتے اور کبھی مایوس نہیں ہوتے
شیعہ نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا احتجاجی دھرنا مزار قائد پر پندرہویں روز بھی جاری،دھرنے میں مختلف سیاسی و مذہبی افراد نے شرکت کی اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا احتجاجی دھرنے سے خطاب میں رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے مجلس وحدت مسلمین نے دھرنے کے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے ملت تشیع پر ناز ہے جو حق کے راستے پر ہمیشہ ثابت قدم رہتی ہے۔شرکاء دھرنا نے اپنے حوصلوں کو بلند رکھنا ہے۔ہم وہ ہیں جو ہمت نہیں ہارتے اور کبھی مایوس نہیں ہوتے۔جبری گمشدہ افراد مظلومین ہیں اور مظلوم کی حمایت خدا کا حکم اور انبیاء کا شعار ہے۔لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہماری یہ جدوجہد آئینی وقانونی ہے کوئی کتنا بھی بڑا مجرم یا ملزم کیوں نہ ہو ایک آزاد ریاست میں اسے غائب نہیں کیا جا سکتا۔کسی کو جبری لاپتا کرنا جنگل کا قانون تو ہو سکتا ہے لیکن ایک آئینی ریاست ایسی لاقانونیت کی اجازت نہیں دے سکتی۔جو یہ ظلم کرتا ہے وہ اللہ کے احکام، ملک کے آئین اور اخلاقی قدروں کی پامالی کا مرتکب ہوتا ہے۔ہمیں اس غیر آئینی عمل کے خلاف ہر جگہ آواز بلند کرناہو گی۔پاکستان اور دنیا بھر کے باضمیر و باشعور افراد اس تحریک کا ساتھ دیں رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہفتے میں ایک دن ملک کے ہر بڑے شہر میں لاپتا افراد کی حمایت میں دھرنے دیے جائیں گے تاکہ بے حس حکمرانوں کو جھنجھوڑ ا جا سکے۔ہمیں نتیجے کی فکر نہیں ہوتی۔ہم فریضے کو مقدم سمجھتے ہیں۔جبری گمشدہ افراد کے لیے آواز بلند کرنا ہمارا شرعی فریضہ ہے۔ہم ثانی زہرا سلام اللہ علیہا کے ماننے والے ہیں، ہم کربلا کے پیروکار ہیں جنہیں حالات کبھی تھکا نہیں سکتے،جو حق کے راستے میں کبھی سرنگوں نہیں ہوتے۔علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا احتجاجی دھرنے کو پندرہ روز گزر چکے ہیں اس دوران مختلف اداروں سے میٹنگیں ہوئی سب نے یقین دہانی کرائی کے لاپتہ افراد کی نازیابی کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں گے