مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ہم مسلح افواج کے سربراہ کے اشارے کے منتظر ہیں، حشد الشعبی

شیعہ نیوز: عراق کی عوامی دفاعی فورس حشد الشعبی نے امریکہ کی جانب سے بغداد میں اپنے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اس واقعے پر حشد الشعبی نے ایک بیان جاری کیا۔

اس جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ مجرمانہ اقدام وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے عراقی سکیورٹی اداروں و ملکی خود مختاری اور سلامتی پر واضح حملہ ہے۔ یہ مذموم کارروائی تمام بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ دانستہ اور خطرناک اقدام عراق کی خود مختاری، قانون کی خلاف ورزی اور عراقیوں کے خون اور ان کے وقار کی توہین پر واضح اصرار کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی وزارت خارجہ کی کرمان دہشت گردانہ حملے کی مذمت

المیادین نیٹ ورک کے مطابق حشد الشعبی نے کہا ہے کہ وہ عراق کی خود مختاری، اس ملک کی ارضی سالمیت اور اس کے فرزندان کی سلامتی کے تحفظ کے لئے مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

حشد الشعبی تنظیم نے بغداد میں اس تنظیم کے ہیڈکوارٹر پر امریکی ڈرون حملے کے ردعمل میں اس بات پر زور دیا کہ یہ مجرمانہ فعل عراق کی خود مختاری اور اس کی سکیورٹی فورسز کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بغداد میں حشد الشعبی کی "12 بریگیڈ” پر امریکی عسکری اتحاد نے ڈرون حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بغداد کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز "الحاج ابو تقوی السعیدی” اپنے ساتھی سمیت شہید ہوگئے، جبکہ اس حملے میں دیگر چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button