اہم پاکستانی خبریں

عدم اعتماد نہیں چاہتے تھے ہمیں پیپلز پارٹی نے قائل کیا، طلال چوہدری

شیعہ نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر کھڑے تھے، نون لیگ کو عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی نے قائل کیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں ہے۔ عوام کا اگلا ووٹ بھی نون لیگی قائد کو ملنے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں نواز شریف کو کونسی سہولت ملی ہے۔؟ وہ تو آج بھی پیشیاں بھگت رہے ہیں، نون لیگی قائد عوام کے لاڈلے ہیں۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہم ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ پر کھڑے تھے، ہم نہیں چاہتے تھے کہ عدم اعتماد ہو، عدم اعتماد پر ہمیں پیپلز پارٹی نے قائل کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسئلہ غریب کے چولہے کا ہے۔ ہم نے لوگوں کے مسائل کو ترجیح دی، کیا غلط کیا۔؟ ہمارے بیانیہ کا مرکزی نکتہ عام آدمی کی زندگی آسان بنانا ہے۔ نون لیگی راہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم نے جدوجہد کر کے اداروں کو ان کے دائرے میں دھکیلا ہے۔ ہمارے پاس آپشن تھا کہ احتساب کا نعرہ لگائیں اور دوسری طرف غریب کا چولہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو 10 سال کی کارکردگی کا موازنہ کریں۔ نواز شریف اپنے مؤقف سے نہیں ہٹے، پاکستان یہاں تک آر ٹی ایس بٹھانے سے پہنچا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جعلی جھوٹے بیانیہ زیادہ دیر نہیں چلتے، حکومت کے پاس اختیار بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی پارٹیوں کو قومی دھارے میں ساتھ لے کر چلنا چاہیے، بلوچستان، سندھ اور کے پی کی چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button