پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہمیں غلامی قبول نہیں، اب بیدار ہونے کا وقت ہے، علامہ شیخ صادق جعفری

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی پولٹیکل کونسل کا اجلاس علامہ شیخ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پولٹیکل کونسل علامہ مبشر حسن، فرحت عباس، زین رضا، میر تقی ظفر سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ شیخ صادق جعفری نے کہا کہ جو قوم اپنی تہذیب اور ثقافت کو بھول جاتی ہے وہ برباد ہوجاتی ہے، قانون سازی ایسی ہونی چاہیئے، جس میں عوام کو حقوق مل سکیں، جس معاشرے میں قانون کی پاسداری نہیں ہوتی وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے، جہاں آئین کو پاؤں تلے روندا جائے، وہ ملک برباد ہوجاتا ہے، اگر آئین کی پاسداری کی جائے تو ملک ترقی کرتا ہے، پاکستان اس مسئلے کو حل کردے تو بہت ترقی کرسکتا ہے۔

علامہ شیخ صادق جعفری نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے حکمرانوں میں بہت سے سوالات ہیں، امریکہ اور اسرائیل تباہ ہوتا جا رہا ہے، سیلاب سے پہلے بتا دیا جاتا ہے کہ سیلاب کا خطرہ ہے، ہمارے حکمران امیر ہوگئے اور عوام غریب ہوگئے ہیں، ہمیں غلامی قبول نہیں ہے یہ ہمارا حق ہے، اللہ نے انبیاء کرامؑ اس لئے بھیجے کہ اپنی قوم کو غلامی سے آزاد کرائیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دشمن ہمارے ملک کو توڑنا چاہتا ہے، امریکہ اور اسرائیل کو اس لئے تکلیف ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے، سعودیہ کا امریکہ سے اعتبار ختم ہوتا جا رہا ہے، ہمارے ملک پر میرٹ کی حکمرانی ہونی چاہیئے، اب بیدار ہونے کا وقت ہے، ہم پاکستان کی ترقی میں اپنی جان نچھاور کر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button