ہمیں 30 لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل ہے: جو بائیڈن
شیعہ نیوز:امریکی ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت 30 لاکھ پاپولر ووٹوں کی برتری حاصل ہے اور یہ اس جانب اشارہ ہے کہ ان ووٹوں میں اضافہ ہو گا۔
امریکی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیموکریٹ کی حیثیت سےمہم چلائی لیکن وہ سب امریکیوں کے صدر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام انتخابی مہم کی تلخ یادوں کو بھلا دیں، آگے بڑھنے کے لیے ہمیں مخالف سوچ رکھنے والوں سے دشمنوں جیسا برتاؤ روکنا ہو گا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ سینیٹر ہیرس اور میں انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، ہم نے صدر اور نائب صدر کے لیے 7 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کیئے ہیں، ہمیں اپنی انتخابی مہم پر فخر ہے، ماضی میں صرف 3 انتخابات میں اس وقت کے صدر کو شکست دی گئی، جب انتخابی نتائج کا معاملہ ختم ہو گا تو خدا نے چاہا تو ایسا کرنے والے ہم چوتھے ہوں گے، یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
ہمیں 30 لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل ہے: جو بائیڈن
امریکی ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت 30 لاکھ پاپولر ووٹوں کی برتری حاصل ہے اور یہ اس جانب اشارہ ہے کہ ان ووٹوں میں اضافہ ہو گا۔
امریکی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیموکریٹ کی حیثیت سےمہم چلائی لیکن وہ سب امریکیوں کے صدر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام انتخابی مہم کی تلخ یادوں کو بھلا دیں، آگے بڑھنے کے لیے ہمیں مخالف سوچ رکھنے والوں سے دشمنوں جیسا برتاؤ روکنا ہو گا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ سینیٹر ہیرس اور میں انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، ہم نے صدر اور نائب صدر کے لیے 7 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کیئے ہیں، ہمیں اپنی انتخابی مہم پر فخر ہے، ماضی میں صرف 3 انتخابات میں اس وقت کے صدر کو شکست دی گئی، جب انتخابی نتائج کا معاملہ ختم ہو گا تو خدا نے چاہا تو ایسا کرنے والے ہم چوتھے ہوں گے، یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
جوبائیڈن کو جیت کیلئے 6 الیکٹورل ووٹ درکار
انہوں نے کہا کہ یہ ایک لمبی اور مشکل مہم تھی، لیکن اس سے زیادہ یہ ملک کے لیےمشکل وقت تھا، ہم نے ماضی میں بھی مشکل مہمات چلائی ہیں، ماضی میں بھی ہم نے آزمائشوں کا سامنا کیا ہے، جب الیکشن کا یہ مرحلہ ختم ہو جائے گا تو ہم نے وہ کرنا ہے جو ایک امریکی ہونے کے ناتےہم نے ہمیشہ کیا ہے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے، ایک دوسرے کو دیکھنے کے لیے، ایک دوسرے کی بات دوبارہ سننے کے لیے، ایک دوسرے کی عزت اور خیال کے لیے، متحد ہونے کے لیے، زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے، ایک قوم بن کر سامنے آنے کے لیے انتخابی مہم کی تلخ یادوں کو بھلا دیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ آسان نہیں ہو گا، نہ میں اتنا سادہ ہوں نہ ہی آپ ناسمجھ ہیں، معلوم ہے کہ ہمارے ملک میں کئی معاملات میں مخالفت کتنی سخت اور گہری ہے، لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ترقی کرنے کے لیے ہمیں مخالفین کے ساتھ دشمن جیسا برتاؤ ختم کرنا ہوگا، ہم آپس میں دشمن نہیں ہیں۔
جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی ہونے کے ناتے ہمیں جوڑنے والی چیزیں تقسیم کرنے والوں سے زیادہ مضبوط ہیں، اس لیے میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے اور آپ نے ایک ڈیموکریٹ کی حیثیت سے مہم چلائی ہے، لیکن میں اپنی ذمے داریاں امریکی صدر کی حیثیت سے پوری کروں گا۔
واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں، اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے نئے امریکی صدر بننے کے امکانات روشن ہیں۔
بائیڈن کوصدر بننے کے لیے صرف 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، ایریزونا، وسکونسن اور مشی گن سے کامیابی کے بعد جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹ 264 ہو گئے۔
گزشتہ الیکشن میں ان تینوں ریاستوں سےڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔
جو بائیڈن نے غیر معمولی تعداد میں ووٹ لے کر سابق امریکی صدر براک اوباما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، وہ امریکی تاریخ میں 7 کروڑ ووٹ لینے والے پہلے صدارتی امیدوار بن گئے ہیں۔