ہمارے پاس پیشرفتہ میزائیل، مستحکم بحری جہاز اور بحری ساز و سامان موجود ہیں
شیعہ نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے سپاہ کی بحریہ کو ایمان و عقیدے، سائنس و ٹیکنالوجی اور دانشمندی و تدبیر کا مظہر قرار دیا ہے۔
مشہد مقدس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری اور بحری فورس کے کمانڈروں کی دو سالہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ہماری بحریہ ہر امتحان میں سرخرو رہی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے عسکری آمادگی کے ارتقا میں روحانیت و معنویت کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مقابلے میں ہمارے پاس کوئی چیز کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پیشرفتہ میزائیل، مستحکم بحری جہاز اور بحری ساز و سامان موجود ہیں ۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ جب یہ عسکری اور حربی آلات ہمارے جوانوں کے جذبہ ایمانی کے ساتھ مل جائیں تو نا قابل شکست ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارے جوانوں کے ایمان اور استقامت کے سامنے ٹھہرنے کی توانائی نہیں رکھتی