دنیا

ہمیں امریکہ سے بھی رابطے میں کوئی مشکل نہیں،طالبان

شیعہ نیوز:طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان پر مغربی ممالک کی پابندیوں اور دباؤ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہوں گی اور آخرکار امریکہ افغانستان کے سلسلے میں اپنی خارجہ پالیسیاں تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

انہوں نے عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کی استواری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں حتیٰ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بھی ہمیں کوئی مشکل نہیں ہے اور ہم سفارتی طریقوں سے دونوں ممالک کے مابین مشکلات حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے خودمختار افغانستان کو امریکہ کے مفاد میں قرار دینے کے ساتھ ساتھ طالبان کی گزشتہ پالیسیوں میں تبدیلیوں پر بھی زور دیا۔

امیرخان متقی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سماج کے مختلف طبقوں منجملہ خواتین کو خاص محدودیتوں کا سامنا ہے اور انہیں متعدد مسائل منجملہ تعلیم میں سخت تشویش لاحق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button