دنیا

روس کے بہانے ہمارا بائیکاٹ کرنے کا حق نہیں ہے:بیجنگ

شیعہ نیوز:بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس میں، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے یوکرین کے بحران پر واشنگٹن کی ماسکو مخالف پابندیوں کی مخالفت کا اعادہ کیا۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ایک پریس کانفرنس میں یوکرین پر ماسکو کے ساتھ واشنگٹن کی حالیہ کشیدگی کے بہانے چین پر پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں امریکہ کو خبردار کیا۔

خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق "ژاؤ لی جیان” نے اعلان کیا کہ اگر یوکرین کے بحران پر روس اور امریکہ کے درمیان تنازع کے باعث واشنگٹن نے چین پر پابندیاں عائد کیں تو بیجنگ سخت اقدامات کے ساتھ جوابی کارروائی کرے گا۔

بیجنگ کے عہدیدار نے کہا کہ "امریکہ کو روسی فیڈریشن کے ساتھ اپنے تعلقات کا تعین کرنے کے عمل میں چینی کمپنیوں اور افراد پر نام نہاد پابندیاں عائد کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔” دوسری صورت میں، چین فیصلہ کن اور سنجیدگی سے جواب دے گا۔

ژاؤ لی جیان نے کہا، "اس کے برعکس، امریکہ اس طرح مزید سر درد کا باعث بنے گا،” انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کے خلاف واشنگٹن کی پابندیاں یوکرین کے بحران کو حل کرنے میں مدد نہیں کریں گی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے اقدامات سے نہ صرف دونوں فریقوں کو معاشی نقصان پہنچتا ہے بلکہ اس کا سیاسی تصفیہ کے عمل پر بھی (منفی) اثر پڑتا ہے۔

یوکرین کے بحران پر ماسکو اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور پابندیوں میں اضافے کے بعد، بیجنگ کے سینیئر حکام نے بارہا بحران کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ بیجنگ روس کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button